WATAN KI MITTI

وطن کی مٹی

تحریر: طارق بن مقبول

سوکھ گئی میرے وطن کی مٹی

آہ نائیک و منہاس، سوکھ گئی وہ غیرت کی بھٹی

چوھدری تیرے سبز پرچم کا ھلال ہوا لال

لہو سے رنگا گیا وہ مقدس خواب اقبال

آج پھر ہوئی قائد کی تصویر ابنِ مقبول سے ہم کلام

کہتی ہے فرزند، وطن کیا کیسے نیلام

ترکش ہوا خالی، لو رہ گئی کمان

جہاں لپلپاتی تھیں تلواریں وہاں نیام ہیں ویران

اے سوھنی دھرتی تیری عظمت میرا رومان

کاش ملی نہ ہوتی مجھے قسمت ملزمان

تیری پوءیں سوھندی سوھندی، تیری فضائیں گلستان

,او پیارے وطن میرے، تیرا اللہ نگہبان

نہ ہو یقینی ابنِ مقبول کی محبت کا، تو پھر لے یہ امتحان

بیر قلب یہ میرا، قطرہ قطرہ، پاکستان، پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *